6 فروری 2014 - 20:30
مصر کے وزیراعظم کی قطر پر شدید تنقید

مصر کے عبوری وزیراعظم نے اپنے دورۂ سعودی عرب میں قاہرہ کے خلاف قطر کے موقف پر کڑی تنقید کی ہے۔

ابنا: مصر کے عبوری وزیراعظم "حازم الببلاوی" نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے ساتھ قطر کا رویّہ دوستانہ نہیں ہے۔ "حازم الببلاوی" نے بڑے بھائی کے عنوان سے عالم عرب کے حوالے سے حمایت پر مبنی اپنے ملک کی جاری ذمہ داریوں پر تاکید کی اور مصر و سعودی عرب کو عرب دنیا کے دو پر قرار دیا۔ مصر کے عبوری وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ دوجانبہ تعاون کو اعلی ترین سطح کا حامل قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مصر کی حمایت کی ہے۔  "حازم الببلاوی" ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ منگل کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔یاد رہے کہ مصر کے منتخب صدر "محمد مرسی" کی برطرف کے بعد سے مصر اور قطر کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں لیکن اس دوران مصر کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں فروغ دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے بھی "محمد مرسی" کی برطرفی کے بعد سے مصر کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کی ہے۔

.......

/169